منکی پاکس کیسز پاکستان میں نہیں رپورٹ نہیں ہوئے،حکومت نے ٹیسٹنگ کٹس آرڈر کردیں

اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے حکومت نے ' منکی پاکس' کی ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے انہوں نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا کہ اس مرض کے کچھ کیسز پاکستان میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ منکی پاکس رواں ماہ مئی کے دوران یورپ میں سامنے آئی تھی اور متحدہ عرب امارات میں بھی اس کا کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔پاکستان میں ان کیسز کے حوالے سے ابھی واضح اور مستند  معلومات موجود نہیں ہیں کیونکہ حکومتی ذرائع نے ایسے کسی بھی کیس کو مسترد کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن