علی سدپارہ کو سپرد خاک کردیا گیا،آرمی چیف کا اظہار افسوس

معروف پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کو سپردخاک کردیا گیا ہے۔علی سدپارہ کچھ روز قبل زخمی ہوئے تھے ۔انتقال پر مختلف سیاسی،سماجی و عسکری شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے۔پاکستان کی فوج کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی انتقال پر افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔واضح رہے کہ معروف پاکستانی کوہ پیماعلی رضا سدپارہ تربیتی مشق کے دوران گر کر زخمی ہوئے تھے۔ علی رضا سدپارہ کی ریڑھ کی ہڈی پر گہری چوٹ لگی تھی۔  کوہ پیما علی رضا سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیوں کو 17 بار سر کر رکھا ہے۔ علی رضا سدپارہ سدپارہ کلائمبرز کے نمایاں استادوں میں سے ہیں۔1986میں اپنی کوہ پیمائی کا کرئیر شروع کرنے والے علی رضا سدپارہ  دو بار کے ٹو سر کرنے کے مشن پر بھی جا چکے ہیں ۔نانگا پربت ،گیشربرم ون اور ٹو کے علاوہ براڈ پیک کو چار بار فتح کرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن