پاکستان اورانڈونیشیاکا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانےپراتفاق

May 27, 2022 | 19:32

ویب ڈیسک

پاکستان اور انڈونیشیا نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ اور صحت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے متعدد مخصوص تجاویز پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ مشاورتی فورم کے تیسرے اجلاس میں ہوا جو بالی میں منعقد ہوا۔فریقین نے پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات کے تمام پہلوئوں اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیر الجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے حالیہ برسوں میں دوطرفہ تعاون کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں رابطے مزید بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔اقوام متحدہ، سلامتی تعاون تنظیم، آسیان اور ریجنل فورم، ڈی ایٹ اور ایشیا یورپ میٹنگ سمیت کثیر الجہتی فورموں پر دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔فریقین نے علاقائی تناظر میں ابھرتے چیلنجوں سمیت اہم علاقائی اور عالمی پیشرفتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی وفد نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال اور جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لئے اس کے اثرات کو اجاگر کیا۔فریقین نے فلسطین کے مسئلے پر اصولی موقف اور افغانستان میں امن و استحکام کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں