وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے سوال کیا ہے کہ روس سے سستا تیل لانے کا معاہدہ کہاں ہے؟پریس کانفرنس میں کہا اگر روس سے سستے تیل کی بات ہوئی تھی تو پی ایس او کےکسی ٹینڈر میں اس کا ذکر کیوں نہیں؟ عمران خان نے سیاسی فوائد کیلئے ملک کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھلواڑ کیا۔کہا بھارت میں پیٹرول کی قیمت250 روپے17 پیسے پاکستانی روپے اور پاکستان میں 179روپے88 پیسے ہے جبکہ بھارت میں ڈیزل کی قیمت 234 روپے 3 پیسے پاکستانی روپے اورپاکستان میں 174روپے15پیسے ہے۔
اگر روس سے سستے تیل کی بات ہوئی تھی تو پی ایس او کےکسی ٹینڈر میں اس کا ذکر کیوں نہیں؟مصدق ملک
May 27, 2022 | 21:21