لاہور : رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں منکی پاکس کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں سلمان رفیق نے کہا کہ فی الحال پاکستان میں منکی پاکس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ڈی جی ہیلتھ آفس پی سی آر ٹیسٹ کیلئےکٹس کی خریداری کر رہا ہے، پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں ماہرین کی کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ منکی پاکس سے نمٹنے کیلئے طبی عملے کی تربیت کا آغاز پیر سے یو ایچ ایس میں ہوگا۔ہراسپتال سے ایک ڈاکٹر، نرس اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو تربیت دی جائیگی، جناح اور چلڈرن اسپتال میں منکی پاکس کے ممکنہ مریضوں کیلئے ایک ایک کمرہ مخصوص کیا جائے گا۔
پاکستان میں منکی پاکس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، پیر سے طبی عملے کی تربیت کا یو ایچ ایس میں آغاز
May 27, 2022 | 22:03