لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر سے سرجیکل انسٹرومنٹس مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین کونسل برائے سرجیکل انسٹرومنٹس یوسف حسن باجوہ کررہے تھے۔ ملاقات کے دوران سرجیکل انڈسٹری کے ایشوز، سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی کے قیام، سرجیکل آلات کی برآمدات بڑھانے اور انڈسٹری کوٹیکسوں سمیت دیگر درپش مسائل پر بات چیت ہوئی۔ وفد نے سرجیکل انڈسٹری کے حوالے سے پلاننگ میں ایسوسی ایشن کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے حوالے سے سرجیکل انڈسٹری میں بڑاپوٹیینشل موجود ہے۔ حکومت سرجیکل انڈسٹری کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے انڈسٹری کے ساتھ تعاون کرے گی۔ صوبائی وزیر نے سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی کے قیام کے منصوبے پر عملدرآمدکی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں عالمی معیار کی سٹیٹ آف دی آرٹ لیب فارسرجیکل انسٹرومنٹس بنے گی۔
ایس ایم تنویر سے سرجیکل انسٹرومنٹس مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
May 27, 2023