لاہور(کامرس رپورٹر )ملک کی معروف کاروباری شخصیت اور پیٹرن انچیف پیاف و بزنسمین پینل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار سارک چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 2 سال کیلئے نائب صدرمنتخب ہو گئے ہیں۔ چیئرمین پاکستان ا نڈسٹریل اینڈ ٹریڈڑز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محمد علی میاں اور سابق نائب صدر میاں ابو زر شاد نے پیٹرن انچیف پیاف و بزنسمین پینل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار کو سارک چیمبرآ ف کامرس کا نائب صدرمنتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں انجم نثارصحیح معنوں میں اس عہدے کے حقدار ہیں۔