کرپشن، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق ڈائریکٹر پر تاحیات پابندی

May 27, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے فنڈز میں خورد برد کرنے پراسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری محمد سلیم، سابق سیکرٹری سید شرافت بخاری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ فراست علی شاہ پر فٹ بال کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ناملائزیشن کمیٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے 'فنڈز میں خورد برد' کرنے پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد سلیم چوہدری پر دس سال، سابق سیکرٹری سید شرافت بخاری پر سات سال اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ فراست علی شاہ پر تاحیات فٹ بال کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی، جو کہ فیفا کی مقرر کردہ نارملائزیشن کمیٹی نے گزشتہ سال نومبر میں بنائی تھی، نے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداروں پر ایک طرفہ فیصلے کے ساتھ فنڈز کے غلط استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن (ناملائزیشن کمیٹی) نے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق اہلکار شوکت علی خان کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تادیبی کمیٹی کے ساتھ سوشل میڈیا پر فیصلہ سنایا۔ چوہدری سلیم پر ستمبر 2019 میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن (آئی ایف اے) کے جنرل سیکرٹری عمار سرور کی آٹھ ماہ کی تنخواہ کے طور پر پی ایف ایف سے 209000 روپے نقد لینے کا الزام تھا۔ 

مزیدخبریں