پاکستان کی شرکت مشکوک

محمد معین
moinmissu786@gmail.com
بھارت ساف کپ کا میزبان 
21 جون سے 4 جولائی تک بھارت میں ہونے والے ساف فٹ بال کپ میں پاکستان کی ٹیم شرکت کرے گی یا نہیں اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ چونکہ دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات نہ ہونے کے برابر ہیں یہی وجہ ہے کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آ کر نہیں کھیل رہی اور بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہونے والے ایشیاء کپ کرکٹ  ٹورنامنٹ کی بھی کھل کر مخالفت کر رہا ہے۔ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ تو بعد میں ہونا ہے لیکن فٹ بال کے اس ایونٹ میں تو کچھ زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔ ان حالات میں غیر یقینی کی صورتحال سے کھلاڑیوں کی تیاریاں متاثر ہو رہی ہیں۔ اگر کھلاڑی بہتر تیاری نہ کر سکے اور غیر یقینی کی یہ صورتحال چند روز اور برقرار رہی تو اس کا اثر  نتائج پر بھی پڑے گا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن دورہ بھارت کے حوالے سے متعلقہ وزارت سے درخواست کر چکی ہے، حکومت کی اجازت کے بعد ہی سفری انتظامات پر مزید کام کیا جائے گا۔  ساف فٹبال بال چیمپئن شپ میں عدم شرکت سے پاکستان کی رینکنگ میں تنزلی بھی ہوسکتی ہے اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کو جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
پاکستان کے گروپ میں میزبان بھارت ،نیپال اور پہلی دفعہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم کویت  شامل ہے۔ ہمسایہ ملک بھارت کو سب سے زیادہ 8 بار ساف کپ جیتنے کا اعزاز  حاصل ہے۔ 
ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کا قیام 1997ء میں عمل میں آیا۔ ساف میں پاکستان، بھارت، نیپال، بنگلہ دیش، مالدیپ، بھوٹان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں .ساف کا قیام عمل میں آنے سے پہلے 1993ء میں ایک ٹورنامنٹ ہوا جو کہ ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن آف ریجن آپریشن کپ کہلاتا ہے اس کا شمار پہلے ساف کپ میں ہوتا ہے یہ 1993ء میں پاکستان کے دل شہر لاہور میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے فتح حاصل کی۔ دوسری بار ساف کپ 1995ء میں سری لنکا میں میں کھیلا گیا جس  میں کامیابی سری لنکا کے حصہ میں آئی۔1997ء میں ساف کپ نیپال میں کھیلا گیا جس میں بھارت کامیاب ہوا اس کے بعد 1999ء میں بھارتی میزبانی میں بھارت کامیاب ہوا 2003ء میں بنگلہ دیش کامیاب ہوا 2005ء میں بھارت پھر سے کامیاب ہوا  2008ء میں ہونے والے ساف کپ کا میزبان سری لنکا اور مالدیپ تھا جو کہ مالدیپ جیتا۔  2009ء کا ساف کپ بنگلہ دیش میں ہوا جس میں بھارت کامیاب ہوا۔ 2011ء کا ساف کپ بھارت میں ہوا اور بھارت ہی کی فتح ہوئی۔ 2013ء کا ساف کپ نیپال میں ہوا جس میں افغانستان نے فتح کا تاج اپنے سر سجایا 2015ء میں ہونے والا ساف کپ میں بھارت کو میزبانی ملی اور بھارت ہی فتح سے ہمکنار ہوا 2018 میں ہونے والا ساف کپ بنگلہ دیش میں ہوا جس میں مالدیپ نے کامیابی سمیٹی۔ 2019ء میں ایک تھرڈ پارٹی کی  مداخلت سے پاکستان میں فٹبال کا دروازہے بند ہوگئے اور پاکستان کی رکنیت فیفا  کی جانب معطل کردی گئی جس کے پیش نظر پاکستان2021ء میں ساف کپ میں شرکت نہ کر سکا۔
جون 2022 میں رکنیت بحال ہونے کے ساتھ ساتھ فٹبال بھی بحال ہو گئ۔ جس کے بعد پاکستان کی ٹیم نے نیپال کے خلاف دوستانہ میچ ساڑھے تین سال کے عرصے کے بعد نومبر 2022 میں کھیلا اور اگلا دوستانہ میچ مالدیپ کے ساتھ اپریل 2023 میں کھیلا۔
پاکستان کی اگلی بین الاقوامی سرگرمیوں کا آغاز 8 جون سے ماریشیس میں ہو گا جو کہ 18 جون تک جاری رہے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...