عمان کی ثالثی‘ ایران‘ بیلجیئم نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ملزم رہا کر دیئے

تہران (نوائے وقت رپورٹ) عمان کی ثالثی میں ایران اور بیلجیئم میں قیدیوں کا تبادلہ ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے جاسوسی کے الزام میں قید بیلجیئن قیدی کو رہا کر دیا۔ جبکہ بیلجیئم نے بھی گرفتار ایرانی ڈپلومیٹ کو رہا کر دیا۔ ایران میں بیلجیئم شہری کو 2022 میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور 40 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ بیلجیئم میں ایرانی ڈپلومیٹ پر 2021ء میں فرانس بم دھماکوں کے منصوبے کا الزام تھا۔ ایرانی ڈپلومیٹ کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن