سڈنی(این این آئی) بھارتی وزیر اعظم نریند ر مودی کے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران سڈنی میں انکے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی 23تا 24مئی آسٹریلیا کے دورے بھی تھے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی حکومت بھارت اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں مسلمانوں کو ہراساں کر رہی ہے اور تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے خلاف مودی کے جرائم کو کبھی نہیں بھولیں گے، ہم ان بہنوںکو کبھی فراموش نہیں کریں گے گے جن کی گلیوں میں عصمت دری کی گئی تھی، ان بچوں کونہیں بھولیں گے جنہیں مائوں کے پیٹ سے نکال کر آگ میں پھینک دیا گیا، گجرات کے ان عمر رسیدہ مسلمانوں کو نہیں بھولیں گے جنہیں آپ(مودی) کے لوگوں نے زندہ آگ میں پھینک دیا تھا۔مظاہرین نے کہا کہ مودی کو بے گناہ مسلمانوں کے خلاف اپنے جرائم کا ایک روز ضرور حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں مسلمانوں اور اقلیتوں پر مظالم کا نوٹس لیں۔