یواکرائن جنگ طویل، خونی ہوسکتی ہے، روس کا جیتنا ناممکن: امریکی جنرل

واشنگٹن  (اے پی پی) امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ روس فوجی طور پر یوکرائن  جنگ نہیں جیت سکے گا۔ یہ جنگ کافی طویل اور خونی ہو سکتی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے یوکرائن کے دفاعی رابطہ گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ روس کا یوکرین میں جنگ جیتنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے یوکرین کو خبردار کیا   کہ وہ اس سوچ سے باہر نکلے کہ وہ یوکرین کے علاقوں سے ہر روسی فوج کو نکال باہر کرنے کے قابل ہوگا۔ یوکرین  کو شکست دینا بہت مشکل ہے  اور روس کے لئے مستقبل قریب میں یوکرین کو حاصل کرنا ایک چیلنج ہوگا۔ یوکرین میں لڑائی جاری رہے گی اور  یہ تنازعہ  خون ریزی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مارک ملی  نے  امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی موقع پر دونوں فریق یا تو کسی تصفیے پر بات چیت کریں گے یا کسی فوجی نتیجے پر پہنچیں گے۔

ای پیپر دی نیشن