بلغراد(نیٹ نیوز) سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے فوج کو مکمل جنگی الرٹ پر رہنے کا کہہ دیا جبکہ فوجی دستوںکو کوسوو کی سرحد کے قریب پیش قدمی کا حکم دیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سربیا کے صدر کی جانب سے یہ فیصلہ پڑوسی ملک کوسوو میں سربین شہریوں کے اکثریتی قصبے زویکن میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران سامنے آیا۔سربیا کے وزیر دفاع میلوس ووسیوچ نے براہ راست ٹی وی نشریات میں کہا کوسوو کی سرحد پر فوری طور پر فوجی نقل و حرکت کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ یہ واضح ہے کوسوو میں سربین کمیونٹی کے خلاف دہشت گردی ہو رہی ہے۔