اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے خصوصی افراد پر زور دیا ہے کہ وہ معذوری سرٹیفکیٹ اور نادرا کا خصوصی شناختی کارڈ ضرور بنوائیں، اس سے انہیں حکومتی سکیموں اور سہولیات سے فائدہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل برائے حقوق معذوراں سیکریٹریٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ خاتون اول کو کونسل برائے حقوق معذوراں کے مینڈیٹ اور خصوصی افراد کو دی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے معذوری سرٹیفکیٹ اور نادرا کا خصوصی شناختی کارڈ جاری کرنا خوش آئند ہے، خصوصی افراد نادرا کا خصوصی شناختی کارڈ اور معذوری سرٹیفکیٹ ضرور بنوائیں، اس سے حکومتی سکیمز اور سہولیات سے فائدہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ خصوصی افراد اپنے کوٹے کے مطابق سرکاری ملازمتیں حاصل کرسکتے ہیں، پاکستان بھر میں خصوصی افراد کی نقل و حرکت آسان بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ، بازاروں، شاپنگ سینٹرز اور عوامی مقامات تک خصوصی افراد کی رسائی بڑھانا ہوگی۔
خصوصی افرادمعذوری سرٹیفکیٹ ‘نادرا کا خصوصی کارڈ ضرور بنوائیں، ثمینہ علوی
May 27, 2023