کچہ میں آپریشن جاری‘ ڈاکوؤں سے کلیئر کرائے علاقہ میں سکول قائم

May 27, 2023

لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی ٹیمیں رحیم یار خان اور راجن پور سمیت کچہ کے دیگر علاقوں میں جرائم پیشہ کریمنلز، ڈاکوؤں کے خلاف مصروف عمل ہیں۔ پولیس ٹیموں نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے اندرون کچہ کے متعدد علاقوں سے کریمنلز کی کمین گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ کردیا ہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ڈاکوئوں سے مقابلہ کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہے۔ پنجاب پولیس نے بتایا کہ راجن پور پولیس نے کچہ میں قیام امن کے بعد عوامی خدمت کا انقلابی اقدام اٹھایا ہے اور ڈاکوؤں، دہشت گردوں سے کلیئر کرائے گئے علاقہ میں ''شہید راؤ راحت سلیم پولیس کمیونٹی سکول'' قائم کردیا ہے۔ ڈی پی او راجن پور محمد ناصر سیال نے بتایا کہ کمیونٹی سکول نو گو ایریا سمجھے جانے والے علاقہ چک مورو اور کچی جمال میں قائم گیا ہے اور سکول کا نام دوران آپریشن شہید ہونے والے پولیس کمانڈو راؤ راحت سلیم کے نام پر رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں