میہڑ( نامہ نگار)سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کسٹڈی میں موجود 3قیدی ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد عدالت میں بھگدڑ مچ گئی اور لاشیں کئی گھنٹے تک جائے وقوعہ پر پڑی رہیں۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ایک چچا زاد بھائی شامل تھا جن کی شناخت زاہد، محبوب اور ستار کھونھارو کے ناموں سے ہوئی ہے۔مسلح ملزمان نے قتل کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان کا تعلق خیرپورناتھن شاہ کی کھونھارا برادی سے ہے۔ قتل ہونے والے تینوں مقتولین پر قتل کا مقدمہ چل رہا تھا جس کی شنوائی پر عدالت آئے ہوئے تھے۔
میہڑ:عدالت کے باہر فائرنگ ‘ پولیس حراست میں 3قیدی ہلاک
May 27, 2023