اسلام آباد(نا مہ نگار)اوگرا نے ایل پی جی سلنڈر دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکرٹریز کیساتھ شیئر کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ضلع نارووال میں واقع کرنچ بائٹ ریسٹورنٹ میں سلنڈر دھماکے کے حوالے سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ شیئر کی ہے، جس میں4 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں تھیں اور کء زخمی ہوے تھے۔تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ یہ ناگہانی واقعہ ریسٹورنٹ کے عملے کی جانب سے آگاہی کی کمی اور غفلت کے باعث پیش آیا، جس سے ہوٹرز/اسموک الارم یا گیس ڈیٹیکٹر کی معمولی سی تنصیب سے بچا جا سکتا تھا۔ ایل پی جی سلنڈر مناسب وینٹی لیشن کے بغیر کچن کے اندر نصب کیے گئے تھے اور آگ بجھانے والے خصوصی آلات (ڈی سی پی) عدم دستیاب تھے نیز آگ بھڑکنے پر ہوٹل انتظامیہ نے ریستوران میں کھانا کھانے والے افراد کو جگہ فوری طور پر چھوڑدینے کی کوئی اطلاع بھی نہیں دی۔لہذا، اوگرا نے تمام چیف سیکرٹریز کو یہ ایڈوائزری نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ اوگرا کے ساتھ مل کر گھروں اور ریستورانوں میں ایل پی جی سلنڈر کے محفوظ استعمال کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کریں اور مقامی سطح پر مندرجہ ذیل حفاظتی معیارات پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں کیونکہ ایل پی جی انتہائی آتش گیرمادہ ہے اور احتیاطی تدابیر کے بغیر اس کا استعمال کسی بھی مہلک واقعات کا سبب بن سکتا ہے:۔ضلعی سطح پر عمل درآمد کے لیے کم از کم حفاظتی معیار درج ذیل ہے: ہوادار جگہ پر ایل پی جی سلنڈروں کی تنصیب کی جگہ کا تعین ریستوران میں آگ بجھانے والے خصوصی آلات (DCP) کی تنصیب/ دستیابیہوٹر /اسموک الارم/گیس ڈیٹیکٹرکی تنصیبریستوران میں کارآمد ہنگامی راستے لازمی طور پرموجود ہونے چاہئیں، اور ایل پی جی کی تنصیبات / فٹنگز / والوز کی تبدیلی صرف تربیت یافتہ عملے کے ذریعہ ہی کروائی جانا چاہئے۔ضلعی سطح پر ان کم از کم حفاظتی معیارات کو قائم کرکے کء نا گہانی حادثات سے بچا جاسکتاہے ۔ ۔ مل کر کام کرکے ہم المناک واقعات کو روک سکتے ہیں اور قیمتی جانوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔