امریکہ ‘پاکستان کے طلبا تعلقات کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کرینگے، مسعود خان

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے طلباء  دونوں ملکوں کے تعلقات کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔  واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں پاکستانی سفیر نے جینی ایلیمنٹری سکول کے طلبا کے گروپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا سفارت خانہ اپنانے کا پروگرام لوگوں پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعے کثیر الثقافتی تعلقات کی تعمیر کو فروغ دینے کا ایک بہترین اقدام ہے۔انہوں نے کہا  پاکستان کے بارے میں طلبا کے علم کی وسعت اور پاکستان اور اس کے لوگوں کے لیے انہوں نے جو ہمدردی پیدا کی وہ حیرت انگیز ہے۔ طلباء نے پاکستانی آرٹ، جغرافیہ، کھیلوں کے شعبوں پر پریزنٹیشنز دی۔ طلباء نے پاکستانی فنون، دیگر معلومات اور کوئز میں بھی حصہ لیا جبکہ پاکستانی ترانے پر ان کی پرفارمنس نے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس پروگرام کے تحت بعض طلباء نے اردو سیکھنے کا انتخاب کیا جبکہ دیگر نے پاکستانی فنون اور ثقافت پر توجہ مرکوز کی۔انہوں نے پاکستان پر ایک جیوپارڈی گیم سیریز تیار کی، کورس کی قیادت گریڈ فائیوکی طالبہ مارگریٹ میلیا کررہی تھی۔ پاکستان کے سفیر نے امریکی اور پاکستانی سکولوں کے ساتھ رابطوںکو بڑھانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے درمیان باہمی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن