گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) کمشنر نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ہسپتال ویسٹ سپروائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سابقہ اجلاس میں دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر ہیلتھ، سی او ہیلتھ،ماحولیات اور لوکل گورنمنٹ کے افسران کے علاوہ پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن اور این جی اوز نمائندگان نے شرکت کی -کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے انفکشیس اور نان انفکشیس میٹریل کو محفوظ طریقہ سے ٹھکانے لگانے کیلئے طے شدہ ایس او پیز پر پوری شدت سے عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران نجی کمپنیوں کی جانب سے پرائیویٹ ہسپتالوں سے فضلہ اٹھا کر محفوظ طریقہ سے تلف کرنے کے تمام امور کی سختی سے نگرانی کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہاسپٹلز ویسٹ کے انسانی صحت اور ماحول پر بڑے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔