متنازعہ مقبوضہ علاقہ میں جی 20 کانفرنس کشمیریوں سے غداری: پاکستان 

May 27, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سری نگر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کرنے کے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔ متنازعہ علاقے میں جی 20 اجلاس کرنا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے غداری ہے۔ مقامی آبادی کو یرغمال بناکر، ان کے حقوق سلب کرکے سیاحت کو فروغ نہیں دیا جا سکتا۔ جی 20 اجلاس کرکے بھارت نے ایک اور بین الاقوامی فورم پر سیاست کی۔ چین، سعودیہ، ترکیہ، مصر اور عمان کی اجلاس میں عدم شرکت قابل تعریف ہے۔

مزیدخبریں