جمعدار عمران کا ضمانتی، ذمہ داری کے سوال پر خاموش، مچلکے مسترد

May 27, 2023


لاہور (خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاﺅس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ضمانتی مچلکے مسترد کردیئے۔ عدالت نے 3 مقدمات میں 1، 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ ضمانتی شہروز نے مو¿قف اپنایا کہ ضمانتی مچلکوں کی رقم نقد رقم لایا ہوں، عدالت کے استفسار پر ضمانتی نے بتایا کہ میں عمران خان کے گھر میں بطور جمعدار کام کرتا ہوں۔ عدالت نے ضمانتی سے سوال کیا کہ کل کو عمران خان نہ آئے تو تم ذمے دار ہو گے؟ جس پر ضمانتی نے کوئی جواب نہ دیا۔ بعد ازاں عدالت نے ضمانتی مچلکے مسترد کردیئے۔
مچلکے مسترد

مزیدخبریں