تحریک انصاف پر ابھی پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا: خواجہ آصف 

لاہور+قصور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قصور میں استحکام پاکستان ریلی سے خطاب میں کہا ہے پاک فوج کے شہداءکی قربانیوں کے صدقے آج پاکستان قائم ہے۔ نو مئی کا واقعہ اچانک نہیں ہوا۔ عمران خان نے اس کی باقاعدہ تیاری کی۔ وزیر آباد حملہ کے بعد عمران خان لاہور آیا۔ اپنے ہسپتال سے جعلی میڈیکل کرایا۔ ٹانگ پر پلاستر لگا کر گھر بیٹھ گیا۔ عمران خان نے 9 مئی کے واقعے سے بتایا کہ وہ ہر جگہ حملہ کر سکتا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے جناح ہاو¿س کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدلیہ نے آڈیو لیکس کمشن کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اس کا ری ایکشن نہیں آیا، گرفتاری کا کیوں آیا؟۔ 9 مئی کو جو کچھ کیا گیا اس کی باقاعدہ تیاری کی گئی، یہ ریاست کے خلاف بغاوت تھی۔ انہوں نے کہا قائداعظم کے گھر میں کور کمانڈر کا رہنا اس گھر کی ویلیو ایڈیشن ہے۔ ایک شخص اقتدار کھوکر ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ ابھی تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...