لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں نفاق کی ہر سازش ناکام ہو چکی ہے۔ کوئی شرپسند سزا سے نہیں بچ سکے گا۔ وہ گزشتہ روز وزیر نارکوٹکس شاہ زین بگٹی، کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل جاوید اقبال اور کورین سفیر سے الگ الگ الگ ملاقاتوں میں گفتگو کر ہے تھے۔ تفصیل کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی۔ محسن نقوی اور شاہ زین بگٹی نے شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کی یادگاروں کو نقصان پہنچا کر پاکستان کی اساس پر حملہ کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال روکنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ سے وزیر اعلی آفس میں کمانڈر سنٹرل پنجاب پاکستان نیوی و کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں 9 مئی کو عسکری تنصیبات اور شہداءکی یادگاروں پر حملوں کی مذمت کی گئی اور شہداءاور ان کے خاندانوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاک بحریہ کے جانبازوں نے ہمیشہ شجاعت کی داستانیں رقم کی ہیں۔ سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔ری پبلک آف کوریا کے سفیر سوہ سنگپیو نے ملاقات کی باہمی دلچسپی امور، دوطرفہ تعلقات او رمختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں سرمایہ کاری تجارت کے فروغ کے لئے باہمی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔ دریں اثناءانہوں نے کہا کہ یوم تکریم شہداءملی جذبے اور قومی عزم سے منانے پر پوری قوم کا شکریہ۔ محسن نقوی نے کہا کہ قوم نے یوم تکریم شہداءمنا کر 9 مئی کے شرپسندوں اور بلوائیوں کو واضح پیغام دیا ہے اور پوری قوم نے شرپسندوں کو بتا دیا ہے کہ شہدائ، ان کی فیملیز اورقومی یادگاروں کی بے حرمتی قعطاً برداشت نہےں کی جائے گی۔