وہاڑی (کرائم رپورٹر‘ نوائے وقت نیوز) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان تمہارا وقت ختم، تمہاری جماعت نے بھی تمہارا ساتھ چھوڑ دیا، یہ تبدیلی جس گندے نالے سے نکلی تھی وہیں ختم ہوگی، عمران خان تم ٹکٹ لے کر پھرو گے لیکن ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ وہاڑی میں مسلم لیگ ن یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ سانحہ 9مئی پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، آج کا کنونشن شہداءاور ان کی فیملیز کے نام کرتی ہوں، نوجوانوں! یہ ملک آپ کا ہے، آپ اس کا مستقبل ہو۔ چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ 9مئی کو جو کچھ ہوا باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا، 9مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ عمران خان تھا، سانحہ 9مئی کی منصوبہ بندی زمان پارک میں کی گئی، کتنا بڑا غدار ہے وہ جس نے شہداءکی یادگار کو آگ لگائی۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ 9مئی فوج کیخلاف مسلح بغاوت تھی، فوج کیخلاف مسلح بغاوت کا ماسٹر مائنڈ عمران اور اس کے سہولت کار تھے۔ مریم نواز نے کہاکہ 25مئی کا لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی تقرری روکنے کی سازش تھی، حملوں کا مقصد فوج کو کمزور کرنا تھا، قوم جواب مانگ رہی ہے کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے فوجی تنصیبات کا رخ ہی کیوں کیا؟۔ جو ملک دشمن دہشتگرد نہ کر سکے وہ عمران خان نے کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر ظلم برداشت کیا، کار کنوں پر آنچ نہیں آنے دی، لیڈر گیدڑ نکلے گا تو لوگ کیسے نکلیں گے، نہ نواز شریف جھکا، نہ خاندان جھکا، نہ کارکنوں کو جھکنے دیا، حقیقی آزادی کے نعرے لگانے والے آج پولیس کو دیکھ کر دوڑیں لگا رہے ہیں، پہلے نوجوانوں کو ورغلایا اور اب انہیں بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے، نواز شریف کا ایک بھی ساتھی انہیں چھوڑ کر نہیں گیا، لوگوں کے بچے جیلوں میں جبکہ عمران خان کے بچے لندن میں آرام سے بیٹھے ہیں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان تمہار اوقت ختم، تمہاری جماعت نے بھی تمہارا ساتھ چھوڑ دیا، یہ تبدیلی جس گندے نالے سے نکلی تھی وہیں ختم ہوگی، قوم نہ تمہیں چھوڑے گی نہ تمہارے سہولت کار ججز کو، ایک دن کی جیل میں ہی عمران خان کے کانوں سے دھویں نکلنے شروع ہوگئے ، نواز شریف کو مٹانے کی کوشش کرنے والوں کو اللہ تعالی نے مٹادیا، عمران خان تم ٹکٹ لے کر پھرو گے لیکن ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے وہاڑی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے مجھے حکم دیا کہ وہاڑی میں جاو¿ں اور وہاڑی کی عوام کو میرا سلام کہنا۔ مریم نواز نے کہا کہ وہاڑی میں میرا یہ پہلا خطاب ہے اور وہاڑی کی عوام کو دیکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ وہاڑی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے اور ترقی کا سورج طلوع ہورہا ہے۔ نو مئی کو عمران خان نے اپنے بلوائیوں کو کورکمانڈر ہاو¿س جناح ہاو¿س اور ریڈیو پاکستان میں داخل کروا کر دہشت گردی کی۔ قائداعظم کی ریذیڈنسی کو بیرونی دہشت گردوں نے جلایا اور جناح ہاو¿س کو تحریک انصاف کے دہشت گردوں نے جلایا ہے۔ انہوں نی مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سمیت سب نے جیلیں کاٹیں مگر فتنہ خان ایک دن بھی جیل نہ کاٹ سکا۔ وہ اپنے سہولت کاروں کے ذریعے باہر نکل آیا اور کہتا ہے کہ میں جیل جانے سے نہیں ڈرتا اور یو ٹرن لے کر پھر کوئی شیطانی چال سوچنے لگتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں آیا کہ یہ کوکین کا نشہ کرتا ہے اور اس کو گولی نہیں لگی۔ یہ سب اس نے ڈرامہ رچایا تھا کہ عوام کو بیوقوف بنا لوں گا مگر پاکستان کی عوام اب اس فتنہ خان کے ڈرامے میں نہیں آئی اور اس کو جھوٹا شخص قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ اور ہماری افواج اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔