اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی اشرف ممتاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ تعزیتی بیان میں کہا کہ سینئر صحافی اشرف ممتاز کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے(آمین)