ملکی بقا اور سلامتی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے:راغب نعیمی

May 27, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ سانحہ 9مئی میں ملوث ملزموں کوقرارواقعی سزائیں دی جائیں۔ شہدا نے ملکی بقاءاور سلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔آج ہم آزاد فضا میں سانس لیتے ہیں تو یہ ملک پاکستان کے ہزاروں جاں نثاروں کی شہادت کے طفیل ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک نازک صور تحال سے گزر رہاہے۔ ملکی بقا اور سلامتی کیلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔حکومت تمام طبقات کو اعتمادمیں لے کر منصوبہ بندی کرے۔ شہداءملک و قوم کا فخر اور ہمار ے ماتھے کا جھومر ہیں۔سرکاری ونجی اورفوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔پوری دنیا میں لوگ اپنے ہیروز کی عزت و تکریم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں