پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں پھنسانا ایٹمی پروگرام کےخلاف سازش :خالد مسعود سندھو 

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو و دیگر رہنماو¿ںنے کہا پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا کر ایٹمی پروگرام کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری قوم کو متحدوبیدار کرنا ہو گا۔ 28 مئی کو مینار پاکستان تکبیر کانفرنس کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ مرکزی مسلم لیگ کے علاوہ دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین اور رہنما خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں شہر اور گردونواح سے لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ملکی دفاعی اداروں پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ملک کی سلامتی وبقا اتحادویکجہتی اورخودانحصاری کی راہ اختیار کرنے میں ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایم ایم ایل محمد اعظم چوہدری، صدر مرکزی مسلم لیگ لاہور انجینئر عادل خلیق،سیکرٹری جنرل لاہور انجینئر حارث ڈار اور حمید الحسن بھی موجود تھے۔ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، محمد اعظم چوہدری و دیگر نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے ضامن ایٹمی پروگرام کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ پاکستان اور اس کا ایٹمی پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے۔ اس ملک کی بقاءایٹمی پروگرام سے وابستہ ہے۔ اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ ملک کی سا لمیت کیلئے خطرہ ہے۔پاکستان کا ایٹمی پروگرام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم میں رکاوٹ ہے۔

ای پیپر دی نیشن