گلگت بلتستان کے علاقے استور میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ ریسکیو اور انتظامیہ کو تودے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے تمام وسائل بہم پہنچانے کا حکم دیدیا اور متعلقہ عملے کو استور پہنچنے اور کنٹرول روم قائم کرنے کا کہا گیا ہے۔وزیراعلی گلگت بلتستان بھی جلد متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے اور بحالی آپریشن کی نگرانی کریں گے۔