پالتو کتے کو مارنے پر نوجوان قتل ، پولیس مقابلے میں ملزم بھی قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے سرور غزنی خیل میں پالتو کتے کو مارنے کے تنازع پر مالک نے نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قتل کا افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کی حدود سرور غزنی خیل میں رونما ہوا، جہاں ملزم نے35 سالہ نوجوان کو قتل کرنے کے بعد لاش پر پٹرول چھڑک کر آگ بھی لگا دی۔ پولیس کے مطابق مقتول پر ملزم کے پالتو کتے کو مارنے کا الزم تھا۔ ملزم عمیر نے پولیس کو لاش دینے سے بھی انکار کیا جس پر پولیس کی بھاری نفری نے ملزم کی گرفتاری اور لاش کی حوالگی کیلئے کارروائی کا آغاز کیا۔ گرفتاری کے دوران پولیس کی فائرنگ ملزم بھی مارا گیا۔ حکام کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والا مبینہ ملزم عمیر نے اس سے پہلے لکی گیٹ میں ڈی ایس بی کے دو اہلکاروں پر چاقو سے وار کرکے زخمی کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن