پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شوکت علی کاکہنا تھا کہ میں تحریک انصاف سے استعفیٰ دے رہا ہوں، 10 مئی کے واقعات سب کے سامنے ہیں ، ہم پر تشدد مظاہروں کے حامی نہیں ہیں ، یہ ملک، فوج اور ادارے ہمارے ہیں، یہ فوج ہے تو ملک ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ میں ملک میں خانہ جنگی نہیں چاہتا ، تحریک انصاف کی رکنیت اور تمام عہدوں سے مستعفی ہو رہا ہوں، اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ بھی واپس کر رہا ہوں ۔شوکت علی کا مزید کہناتھا کہ اپنے کاروبار کو توجہ دینا چاہتا ہوں، آئندہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ مشاورت سے کروں گا۔خیال رہے کہ 9 مئی کے بعد سے عمران خان کے قریبی ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کئی ارکان پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں۔