پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہےکہ اب معافی کا وقت گزرگیا عمران خان کو مصیبت میں دیکھ رہا ہوں۔اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اب کوئی بھی نہیں رہے گا،عوامی سطح پرنہ لیڈر شپ سطح پر ، پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ ہوچکی ہے اور عمران خان کیلئے اب معافی کا وقت گزرگیا ہے انھیں مصیبت میں دیکھ رہا ہوں۔منظور وسان کے مطابق ملک میں نئی جماعتیں وجودمیں آتے دیکھ رہا ہوں، نئی پارٹیوں کی قیادت دوسرےکریں گے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے ق لیگ، پی پی پی، ن لیگ اور کچھ نئی جماعتوں میں شامل ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان باہر جانے کی کوشش کریں گے مگر انہیں جانے نہیں دیا جائےگا، ہوسکتا ہے کہ عمران خان کچھ دنوں کیلئےخاموشی اختیار کرلیں۔
عمران خان کی معافی کا وقت گزرگیا ہے: منظور وسان
May 27, 2023 | 14:58