وزیراعلیٰ کے حکم کے باوجود پیڈمک بورڈ تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا 

سندر(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے بزنس کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات میں مختلف انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں نے تجاویز اور مسائل بیان کیے تھے جس پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بعض تجاویز پر فوری ایکشن عملدرآمد کے احکامات جاری کیے جن میں پیڈمک بورڈ تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر 5 روز گزرنے کے باوجود عمل درآمد نہ ہوسکا۔ تاحال پیڈمک بورڈ کو تبدیل کرنے کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا ہے۔ جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پیڈمک فیڈمک اور دیگر صنعتی اداروں میں مخلص بہترین اور محنتی پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ دوسری جانب صنعتکاروں کی تنظیموں نے پیڈمک کے بورڈ کی تشکیل کے دوران صنعتکاروں کی نمائندہ تنظیموں کو شامل کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...