لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس ٹیم نے اغوا و قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو 8 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار کرکے ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا ۔ پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کے باہمی تعاون سے مذکورہ اشتہاری کی گرفتاری ممکن ہوئی، اشتہاری رفیق احمد 2016 سے تھانہ درخواست جمال، ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا، ملزم رفیق احمد پر دسویں جماعت کے طالبعلم کے اغوا اور قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم بعد از واردات روپوش ہو کر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔
قتل کیس میں مفرور اشتہاری 8سال بعدسعودی عرب سے گرفتار‘پاکستان منتقل
May 27, 2024