لاہور(نامہ نگار)گلشن راوی میں نشے میں دھت سب انسپکٹر کے شہری پر تشدد اور فائرنگ کر کے راہگیربچے کو زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پر پولیس نے سب انسپکٹر فیاض کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔ گلشن راوی کے علاقے میں نشے میں دھت سب انسپکٹر نے شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تھانیدار کی شہری پر فائرنگ کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔شیراکوٹ میں تعینات سب انسپکٹر فیاض نے پہلے شہری فرحان پر گاڑی چڑھائی جس سے شہری زخمی ہو کر گر پڑا تو سب انسپکٹر فیاض نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا‘پھر شہری پر فائرنگ کر دیجس سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔سی سی ٹی وی کیمر وں کے مطا بق فائرنگ کے باعث فرحان محفوظ رہا،گولی راہگیر بچے حارث کو جا لگی زخمی نوجوان حارث کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سب انسپکٹر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر فائرنگ کرتا فرار ہو گیا‘فرحان کی مدعیت میں سب انسپکٹر فیاض کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے نوٹس لے لیا ہے اورسب انسپکٹر فیاض کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کی سربراہی میں پولیس نے سب انسپکٹر فیاض کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ڈی آئی جی لاہور محمد فیصل کامران نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کی کوئی معافی نہیںشہریوں کی مال و جان کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔