فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب محمدعاصم جاوید کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈمیں مکمل متحرک، ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 70 سے زائد کاروبارکا معائنہ کیا گیا۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایک لاکھ 16 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔غیر معیاری 160 لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا اور 1.5 کلو گرام زائدالمعیاد اور ملاوٹ شدہ خوراک کو موقع پر تلف کیا گیا جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔
فیروزوالہ:ناقص حفظان صحت انتظامات پر ایک لاکھ 16 ہزارروپے جرمانہ
May 27, 2024