لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کے ویلفیئر فنڈ کے حوالے سے سپاہ کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ رواں سال یکم جنوری سے 30 اپریل تک فورس کی ویلفیئر پر 116 کروڑ روپے خرچ کئے گئے،روزانہ تقریباًایک کروڑ روپے پولیس فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے مختلف کیٹیگریز میں فراہم کئے جا رہے ہیں۔رواں سال 350 کروڑ روپے پولیس فورس کی ویلفیئر پر خرچ کئے جائیں گے، یہ تمام رقم پولیس فورس کی تنخواہوں سے کٹنے والے فنڈ کی سرمایہ کاری، ویلفیئر ذرائع سے موصولہ آمدن سے حاصل ہو گی۔ گزشتہ سال فورس کی ویلفیئر پر 200 کروڑ سے زائد خرچ کئے گئے۔
پنجاب پولیس ‘رواں سال ویلفیئر پر ساڑھے کرور روپے خرچ ہونگے
May 27, 2024