20 سالہ لڑکی جھلس کر جاں بحق‘پولیس نے واقعہ مشکوک قرار دیدیا 

لاہور(نامہ نگار)شادباغ کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی جھلس کر جاں بحق ہو گئی ہے۔پولیس نے حالات واقعات مشکوک ہونے پر نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔شادباغ کے علا قے میں لڑکی مریم پراسرار طور پر جھلس کر شدید زخمی ہو گئی جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ،مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔پولیس نے واقعہ کو مشکوک قرار دیدیا‘پولیس نے حالات واقعات مشکوک ہونے پر نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔پو لیس کے مطا بق حادثہ یا قتل ،شواہد کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔جاں بحق لڑکی کے گھر والوں سے بیانات لئے جارہے ہیں اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن