لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ولیمہ کے روز دولہا کو قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا ہے۔شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے دوران ناکہ بندی دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان دانش اور عثمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔دوران تفتیش ملزمان نے شادی کی رنجش پر دولہے کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیاہے۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔