لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اس وقت بجلی کے بلوں میں محصول بجلی، جنرل سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، فاضل ٹیکس، مزید ٹیکس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، کواٹرلی ٹیریف ایڈجسٹمنٹ، ایکسائز ڈیوٹی، ایف سی سرچارج، میٹر رینٹ، ٹیلی ویژن فیس اور پتا نہیں کیا کچھ شامل کر دیا جاتا ہے جو کہ صنعتی اور کاروباری اداروں کیلئے درد سر بن گیا ہے۔ ان حالات میں ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ ان تمام چارجز کو اکٹھا کرکے ایک مناسب یونٹ ریٹ مقرر کیا جائے تاکہ ہر ماہ کی لاگت کا اندازہ اسی ماہ میںہی ہو جائے اور پروڈکٹس فروخت کرنے کے بعد ملنے والے بل میں پرانے اخراجات سے تلافی ہو سکے اور نقصان سے بچ سکیں۔
بجلی بل میں تمام چارجز کو اکٹھا کرکے ایک مناسب یونٹ ریٹ مقرر کیا جائے:پی ایس ایم اے
May 27, 2024