لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ معیشت میں حصہ ڈالنے والے تاجروں کو شک کی نگاہ سے دیکھنے کی روش ترک کی جائے۔ پالیسی اور فیصلے کے نفاذ سے قبل اگر سٹیک ہولڈرز کو پیشگی اعتماد میں لے لیا جائے تو 100 فیصد نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ تاجر دوست سکیم بارے ابہام کو دور کیا جانا چاہیے۔ آڈٹ کے حوالے سے جو بات کی جارہی ہے اس کی وضاحت کی جائے اور تاجروں کا اعتماد بحال کیا جائے۔ ہمارا مطالبہ ہے خوف و ہراس پھیلانے کی بجائے آگاہی ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے ۔