اداروں کو دوسرے ممالک کو دینے کی بجائے اوورسیزپاکستانیوںسے ملکر چلائے:ماہرین 

لاہور( کامرس رپورٹر) ریاستی اداروں کو نجکاری کے ذریعے دوسرے ممالک کو دینے کی بجائے انہیں اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مل کر چلانے کی حکمت عملی مرتب کی جانی چاہیے۔ حکومت اوورسیز پاکستانیوںکو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے راغب اور ان کا اعتماد بحال کرنے کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خصوصی مراعاتی سکیم لائے۔ ان خیالات کا اظہار ٹیکس ، معاشی امور کے ماہر وجنرل سیکرٹری انٹر نیشنل لائرز ایسوسی ایشن محمداسحاق بریار ،عاشق علی رانا،ملک جلیل اعوان،شیخ عدیل،زاہد رسول گورائیہ فیصل اقبال خواجہ دیگر نے مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ ریلوے، متروکہ وقف املاک بورڈ سمیت دیگر سرکاری محکموں کی اربوں روپے کی بیکار پڑی سرکاری اراضی کو اوورسیز پاکستانیوں کو لیز پر دیا جائے جس سے معاشی سر گرمیاں عروج حاصل کریں گی۔ ہائی رائز رہائشی عمارتیں تعمیر کر کے انہیں کرائے پر دیا جائے جس سے حکومت کو ماہانہ بنیادوں پر کروڑوں ، اربوں روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔حکومت سے اپیل ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے موثر رابطوں کا سلسلہ شروع کیا جائے ، انہیں وفود کی صورت میں پاکستان مدعو کیا جائے اور یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن