بھٹو کے عدالتی قتل کو لاء کالجوں کے سلیبس  میں شامل کیا جائے :شہزاد سعید چیمہ 

May 27, 2024

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارتی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کے اعزاز میں پیپلز پارٹی گلف کی طرف سے مقامی کلب میں عشائیہ کے اہتمام کیا گیا۔جس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے خلاف مقدمے کو لاء کالجوں کے سلیبس میں شامل اور Zabist سے ریسرچ کیلئے منتخب کیا جائے۔جسے سب حاضرین نے متفقہ طور پر منظور کیا۔اس موقع پر اشرف خان،فائزہ ملک،انیلہ انصاری، نائیلہ ندیم،بشری منظور،خاور ندیم موہل،خالد ہاشمی،یاسمین فاروق،محمد علی میر،منصور کٹاریہ،نسیم صابر،مدثر شاکر اور بشارت بشی شریک تھے۔کامیاب اور ٹرینڈ سیٹر سیمینار کے کامیابی سے انعقاد پر سیمینار کی ٹیم اور خصوصا شہزاد چیمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کبھی غلط نہیں ہوتے، ہم ہی عوام سے جڑنے میں ناکام رہے ہیں، ایک ایسا بیانیہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔جس میں عوام کے مسائل کا ادراک اور حل موجود ہو۔انہوں نے کہا ایسے سیمینار اور مباحثوں کو ضلعی اور ڈویڑن کی سطح پر کروانے کی ضرورت ہے۔خالد رانا نے چئرمین بلاول بھٹو کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس میں شرکت کرکے ایک عوامی ڈائیلاگ کی راہ ہموار کی اور کارکنوں کی کاوشوں سے جڑے۔

مزیدخبریں