فیروزوالہ( نامہ نگار) صوبائی حکومت کی ہدایت پر غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنیوالوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے پٹرول اور ڈیزل کی غیر قانونی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پٹرول کی فروخت کرنیوالی 6 ایجنسیوں کو سیل کردیا۔ پٹرول والی مشینیں و دیگر آلات سرکاری تحویل میں لے کر پٹرول ایجنسی مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات کا اندراج کروایا۔
فیروزوالہ:غیر قانونی پٹرول فروخت کرنیوالی 6 ایجنسیاں سیل
May 27, 2024