قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم ، سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے:عبد الوحید شاہد روپڑی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی، ناظم اعلیٰ سلمان شاکر سمیت دیگر نے کہا ہے کہ سعودی متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کی آمد سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔ قرضوں کا بوجھ عوام پر مسلط کیا جانا بہت بڑا ظلم ہے۔ ملک میں سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے۔گذشتہ روز ملک کے مختلف اضلاع سے آنے والے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے کہناتھاکہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا۔ ایسے موقع پر سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔ حکومت کاروباری لوگوں کو مراعات اور آسان سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ آزادی سے بزنس کر سکیں۔ حکومت آئی ایم ایف سے قرضے لے کر خود ہڑپ کر جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن