لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے رہنماؤں ملک رشید،حاجی لیاقت علی ملک نائب صدر لاہوراور ڈاکٹر ایگزیکٹو ممبر لاہور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے قیام سے لیکر آج کے دن تک ملک میں حقیقی نظام کی تبدیلی، عوامی شعور کی بیداری، انسانی حقوق کے تحفظ، معاشی اور سیاسی بحرانوں کے حل اور رفاہ عامہ کیلئے آواز بلند کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی واحد عوامی جماعت ہے کہ جس نے ہمیشہ عوامی حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے کسی کرسی کیلئے نہیں بلکہ اقدار کیلئے سیاست کی ہے۔