لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوام دوست صحت پالیسی کے تحت مریضوں کو بلا رکاوٹ طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے ایم آر آئی ٹیسٹ کرانے کیلئے روایتی مینویل طریقہ کار ختم کر دیا۔ اب مزکورہ ٹیسٹ کیلئے کمپیوٹرائزڈ ٹوکن ملیگا۔ نئے سسٹم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کسی قسم کی سفارش کے بغیر شفاف انداز میں مریضوں کو ان کی باری پر ٹیسٹ کا ٹائم ملے گا۔ نئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے ہر قسم کی بے ضابطگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔
جنرل ہسپتال میں ایم آر ائی ٹیسٹ کیلئے جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف
May 27, 2024