لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے رہائشی وکمرشل سطح پر کوڑا ٹیکس لاگو کرنا مہنگائی کی پسی عوام پر سراسرظلم ہے۔عوام پہلے ہی بجلی، گیس اور پانی کے بلوں کے بوجھ تلے دب چکی ہے ایسے میں مزید ٹیکس ناقابل قبول ہے۔ نااہل انتظامیہ اور حکومتی اداروں کو پتا ہونا چاہے عوام پہلے ہی اپنے گھروں سے کوڑا پیسے دیکر اٹھا رہی ہے۔
رہائشی وکمرشل سطح پر کوڑا ٹیکس لاگو کرنا مہنگائی کی پسی عوام پر سراسرظلم ہے:ضیاء الدین انصاری
May 27, 2024