لاہور(خصوصی نامہ نگار)فلسطین کے معاملے پر عالمی عدالت کا فیصلہ دیر سے سہی لیکن خوش آئند ہے۔ اب اس پر عمل درآمد کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔ عالمی عدالت کو یہ فیصلہ یقینی طور پر ضمیر کے مطابق بہت پہلے کرنا چاہیے تھا۔ اقوام متحدہ کے کردار سے کوئی مسلم کوئی مسلمان مطمئن نہیں ہے کیونکہ اس نے مسلمانوں کے حوالے سے کبھی جرأت مندانہ ایکشن نہیں کیا لیکن عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد عالم اسلام کو اس حوالے سے یو این او پر زور ڈالنا چاہیے تاکہ عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد ہو اور اسرائیل کے مظالم بند ہو سکیں۔یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے پارٹی کا رکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا اسرائیلی مظالم میں دن بدن شدت آ رہی ہے۔ مظالم کی مہم دوسرے شہروں کی طرف بھی بڑھ رہی ہے۔ جے یو آئی نے ملک میں رکن سازی کی مہم جو قومی انتخابات کی وجہ سے ملتوی کی تھی اس کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کیلئے مرکزی ناظم انتخاب مولانا عطاء الحق درویش کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے چاروں صوبوں میں صوبائی ناظم کا انتخاب کا تقرر کر دیا ہے جس کے مطابق صوبہ بلوچستان کیلئے مولانا کمال الدین، پنجاب کیلئے نور خان ایڈوکیٹ، خیبر کیلئے مولانا احمد علی درویش، سندھ کیلئے مولانا صالح انڈھر، اسلام آباد کیلئے مولانا حمداللہ کو نامزد کیا۔اس مہم کا آغاز پورے ملک میں ہو چکا ہے۔ کارکن اس حوالے سے عوام تک پہنچیں اور عوام کو جے یو آئی کا رکن بنائیں ۔
فلسطین پر عالمی عدالت کا فیصلہ خوش آئند ،اقوام متحدہ ذمہ داری نبھائے:مولانا امجد
May 27, 2024