لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بچوں میں غذائیت، مائیکرو نیوٹرینیٹ کی کمی دور کرنے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل قائم کیا جارہا ہے۔ پنجاب سب سے زیادہ خوارک پیدا کرنے کے باوجود صوبے میں ہمارے بچے کم وزن اور نشوونما میں کمی کا شکار ہیں۔ غذائیت کی کمی کے بنیادی عوامل کو دور کرنے، ماں بچے کی صحت پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔صوبائی وزیر صحت نے ان خیالات کا اظہار پنجاب نیوٹریشن بورڈ کے قیام کے حوالہ سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کنسلٹنٹ سائرہ افتخار، پی ڈی آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر خلیل سخانی، کنسلٹنٹ کلینیکل کئیر ڈاکٹر عروج گیلانی، ڈاکٹر شاہجہان اور شہباز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بچوں میں غزائیت کی کمی دور کرنے کیلئے نیوٹریشن بورڈ کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔ غذائیت جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے میڈیا، کارپوریٹ سیکٹر، ماہرین خوراک، دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت، غزائیت پر بھرپور توجہ دینے کیلئے پنجاب حکومت ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
بچوں میں نیوٹریشن کی کمی دور کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل وضع کیا جارہا ہے:عمران نذیر
May 27, 2024