کوشش ہوگی تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بلے بلے کریں : عماد وسیم  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہاہے کہ آئرلینڈ کی سیریز میں ہم مختلف چیزیں ٹرائی کر رہے تھے، جوں جوں ورلڈکپ قریب آرہا ہے ہمارا کامبی نیشن سیٹ ہو رہا ہے۔ کبھی کبھار پلان سے ہٹ کر بائولرز کو استعمال کیا جاتا ہے، شروع میں بائولنگ ملے یا بعد میں فرق نہیں پڑتا، کبھی کبھار پلان سے ہٹ کر بائولرز کو استعمال کیا جاتا ہے۔ کنڈیشن ساتھ دے گی تو نیا بال بھی کرسکتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ جہاں بائولنگ ملے وہاں ٹیم کیلئے اچھا کروں، شاہین اور عامر کا بھی نئے گیند سے ریکارڈ اچھا ہے، جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظر نہیں آرہا، اگر شروع ہی سے حریف پر دباؤ ڈالیں تو آسان ہوتا ہے، میں اور افتخار غلط وقت پر آؤٹ ہوئے، اگر آؤٹ نہ ہوتے تو ہدف پورا کرلیتے۔اگلی بار کوشش ہوگی کہ تیسرے میچ میں جا کر بلے بلے کریں، مڈل اوورز میں ہمیں حاوی ہونا چاہیے تھا، حاوی ہونے کا مقصد مارنا نہیں، لیکن حریف بائولر کو سیٹل نہ ہونے دینا ہے، کوشش کریں گے کہ صرف بات نہ کریں، اچھا کرکے بھی دکھائیں۔

ای پیپر دی نیشن